0
Thursday 18 Feb 2021 23:35

جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے شہریوں سے بٹ کوائن لوٹنے والے دو ملزمان گوجرانوالہ سے گرفتار

جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے شہریوں سے بٹ کوائن لوٹنے والے دو ملزمان گوجرانوالہ سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ یورپی ممالک جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے شہریوں سے غیر ملکی کرنسی سمیت ڈیجیٹل کرنسی (بٹ کوائن) بھی لوٹنے والے درج مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے گوجرانوالہ سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ اورجرمنی کے شہریوں کو چند روز قبل لاہور میں مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد غیر ملکی کرنسی نہ صرف لوٹ لی گئی تھی بلہ ان کے پاس موجود ایک کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی بھی ملزمان نے ٹرانسفر کرائی تھی۔ 

غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر بلانے کا الزام ملزم رانا عرفان پر ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے درج مقدمے کے بعد کی جانے والی تفتیش کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو گوجرانوالہ سے حراست میں لیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری گاڑی کے نمبروں کی مدد سے کی گئی ہے۔ ملزمان پر الزام پر ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کو پہلے سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر ملک میں بلایا اور اس کے بعد انہیں مبینہ طور پر اغوا کر کے لوٹ مار کی۔

ملزمان پر غیر ملکیوں کو لوٹ مار کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کی ویڈیو بنانے کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان پردرج مقدمے میں یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کو ڈرایا اور دھمکایا کہ وہ انہیں منشیات کا ڈیلر ظاہر کردیں گے۔ ملزمان نے لوٹ مار کے بعد مزید رقم کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ سوئٹزر لینڈ اور جرمنی کے شہریوں کو یہ دھمکی بھی ملزمان کی جانب سے دی گئی تھی کہ اگر انہوں نے مزید رقم فراہم نہ کی تو ان کی تشدد والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جائے گی۔ ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کی پہلی لوٹ مار کی ایف آئی آر تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کی گئی ہے۔ جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کے شہری براستہ ترکی پاکستان پہنچے تھے۔
خبر کا کوڈ : 917042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش