QR CodeQR Code

نوشہرہ پی کے 63 پر ضمنی انتخاب، 39 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار

18 Feb 2021 23:45

حلقہ پی کے 63 میں ضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔ ضمنی انتخاب کے دوران حلقے کے 39 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 35 کو حساس اور 28 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ پی کے 63 پر ضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا، حلقے میں 39 پولنگ اسٹیشن حساس ترین اور 35 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں حلقہ پی کے 63 میں ضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔ ضمنی انتخاب کے دوران حلقے کے 39 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 35 کو حساس اور 28 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی پلان کے تحت مجموعی طور پر 120 پولنگ اسٹیشن پر ایک ہزار 700 سو سے زائد اہل کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 10، حساس پر 6 اور نارمل پر 4 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 917045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917045/نوشہرہ-پی-کے-63-پر-ضمنی-انتخاب-39-پولنگ-اسٹیشن-حساس-ترین-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org