QR CodeQR Code

یمن، انصاراللہ کی پیشقدمی پر اقوام متحدہ کے نمائندے کیجانب سے جارح فریقوں کیساتھ اظہار یکجہتی

18 Feb 2021 23:59

صوبہ مأرب میں قابض جارح فورسز کیخلاف انصاراللہ کی تیز پیشقدمی کیخلاف یمن کیلئے امریکی نمائندے و سعودی سفیر کیساتھ ملاقات میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے یمنی نہتے عوام پر سعودی شاہی رژیم کی وحشیانہ بمباری کیجانب اشارہ کئے بغیر تاکید کی ہے کہ مأرب میں (جارح فورسز کیخلاف) جاری انصاراللہ یمن کا آپریشن امن عمل کیلئے ایک خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے خلاف انصاراللہ کی تیزرفتار پیشقدمی کے خلاف یمن کے لئے اقوام متحدہ اور امریکہ کے خصوصی نمائندوں مارٹن گریفیٹس (Martin Griffiths) اور ٹم لینڈرکنگ (Timothy A. Lenderking) نے یمن میں سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ سعودی نیوز چینل الحدث کے مطابق اس ملاقات کے دوران یمن میں سعودی شاہی رژیم کے سفیر محمد آل جابر محمد بن سعید نے مأرب میں انصاراللہ یمن کے بڑھتے حملوں اور تیز پیشقدمی کا جائزہ لیا ہے۔ اس ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا تھا کہ انصاراللہ یمن شہر مأرب میں (جارح سعودی حلیفوں کے خلاف) جاری اپنے حملوں کو فورا بند کر دے۔

مارٹن گریفیٹس نے یمنی نہتے عوام پر سعودی شاہی رژیم کی وحشیانہ بمباری کی جانب اشارہ کئے بغیر تاکید کی ہے کہ مأرب میں (جارح فورسز کے خلاف) جاری انصاراللہ یمن کا آپریشن نہ صرف امن عمل کے لئے ایک خطرہ ہے بلکہ اس کے باعث بے گھر یمنی شہریوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے سعودی سرحد کے ساتھ منسلک صوبے مأرب میں جارح سعودی فورسز کی حلیف منصور ہادی فورسز کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے دوران انصاراللہ اپنی تیز پیشقدمی کے باعث اب شہر سے صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ چکی ہے جبکہ قبل ازیں یمنی قیادت کی جانب سے بارہا تاکید کی جا چکی ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ جارح فورسز کی طرفداری میں ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 917048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917048/یمن-انصاراللہ-کی-پیشقدمی-پر-اقوام-متحدہ-کے-نمائندے-کیجانب-سے-جارح-فریقوں-کیساتھ-اظہار-یکجہتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org