0
Friday 19 Feb 2021 00:01

کورونا ویکسینیشن پر اب تک کی پیش رفت بڑے پیمانے پر عدم مساوات پر مبنی رہی ہے، انتونیو گوتریس

کورونا ویکسینیشن پر اب تک کی پیش رفت بڑے پیمانے پر عدم مساوات پر مبنی رہی ہے، انتونیو گوتریس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا کی ویکسینیشن میں عدم مساوات کو عالمی برادری کی اخلاقیات کے لیے آزمائش قرار دے دیا۔ ایک ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ امیر ممالک ترقی پذیر اور غریب ملکوں کا بھی احساس کریں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن پر اب تک کی پیش رفت بڑے پیمانے پر نامناسب اور عدم مساوات پر مبنی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک کورونا وائرس کی ویکسین کی مجموعی تعداد میں سے 75 فیصد  صرف 10 امیر ملکوں نے حاصل کی ہے جب کہ 130ملکوں میں ابھی تک ایک ویکسین بھی نہیں پہنچی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو فوری طور پر عالمی سطح پر ویکسینیشن منصوبے کی ضرورت ہے تاکہ تمام افراد کو ایک ساتھ ملایا جاسکے جو اس سلسلے میں مطلوبہ طاقت، مہارت اور پیداوار کی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش