QR CodeQR Code

تختہ الٹنے کی پاداش میں میانمار کے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور 3 جنرلز پر برطانیہ نے پابندی لگا دی

19 Feb 2021 00:10

میانمار کے دارالحکومت نیپیداو میں انجینیئرز سمیت دیگر شعبوں کے افراد نے احتجاجی ریلی نکالی، جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور واٹر کینن کے ذریعے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی پاداش میں میانمار کے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور 3 جنرلز پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ کینیڈا نے بھی میانمار کے 9 فوجی افسران پر پابندیاں لگا دیں۔ ادھر میانمار کے مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ ینگون میں کار، ٹیکسی اور بسوں پر مشتمل احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ دارالحکومت نیپیداو میں انجینیئرز سمیت دیگر شعبوں کے افراد نے احتجاجی ریلی نکالی، جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور واٹر کینن کے ذریعے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔


خبر کا کوڈ: 917052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917052/تختہ-الٹنے-کی-پاداش-میں-میانمار-کے-وزیر-دفاع-داخلہ-اور-3-جنرلز-پر-برطانیہ-نے-پابندی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org