QR CodeQR Code

ہزاروں امریکی فوجیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

19 Feb 2021 00:25

امریکی کانگریس کو دی گئی بریفنگ کے دوران آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ فوج کی بعض یونٹس میں صرف 30 فی صد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جبکہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 اور کہیں 70 فی صد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے ہزاروں فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کو دی گئی بریفنگ کے دوران آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ فوج کی بعض یونٹس میں صرف 30 فی صد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، جبکہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 اور کہیں 70 فی صد ہے۔ ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ کورونا ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کرنے والوں کی یہ تعداد اتنی نہیں ہے، جس کی ہم توقع کر رہے تھے۔

اہلکاروں کی جانب سے سب سے زیادہ یہ سننے کو ملا ہے کہ جب فوج نے اسے خود ویکسین لگانے کے انتخاب کا موقع دیا ہے تو میرا فیصلہ ویکسین نہ لگوانے کا ہے۔ ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو آگاہی دینے اور انہیں ویکیسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فوج بھی امریکی عوام کا ہی حصہ ہے، اس لیے فوج میں بھی ویکسین نہ لگانے کا رجحان موجود ہے۔ فوج میں کورونا ویکسین کو قبول کرنے کی شرح عام عوام کے برابر ہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 917054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917054/ہزاروں-امریکی-فوجیوں-کا-کورونا-ویکسین-لگوانے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org