QR CodeQR Code

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں دھماکہ، مسلم وزیر ذاکر حسین زخمی

19 Feb 2021 01:04

ذاکر حسین کولکتہ جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن کی جانب گامزن تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر دیسی ساختہ بموں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد وزیر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں کولکتہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال میں بم دھماکے کے نتیجے میں ریاستی وزیر برائے محنت ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے وزیر برائے محنت ذاکر حسین کولکتہ جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن کی جانب گامزن تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر دیسی ساختہ بموں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد وزیر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں کولکتہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر حسین کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم انہیں بازو اور ٹانگ پر شدید زخم آئے ہیں۔ دوسری جانب مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین پر حملے کے بعد بھارتی انٹیلجنس اداروں کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جارہی ہے۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ ذاکر حسین پر حملہ سازش ہے، کچھ لوگ ذاکر حسین پر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 917058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917058/بھارتی-ریاست-مغربی-بنگال-میں-دھماکہ-مسلم-وزیر-ذاکر-حسین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org