QR CodeQR Code

شام، دہشتگردوں کے قبضے سے "نیٹو" کا اسلحہ برآمد

18 Feb 2021 22:37

روسیا الیوم کیمطابق شامی شہر حمص میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر انجام پانیوالے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں نیٹو سمیت متعدد مغربی ممالک سے متعلق بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں روسی ایئرفورس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ حمص میں بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر ہونے والے آپریشن کے دوران نیٹو (The North Atlantic Treaty Organization-NATO) کا اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی روسیا الیوم نے روسی کمانڈر سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  شامی فورسز اور روسی فضائیہ کی جانب سے شامی شہر حمص میں انجام پانے والے اس آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے پاس ہیوی مشین گنز سے لیس 2 گاڑیاں اور اسلحے سے بھرا ایک گودام بھی موجود تھا۔ روسی فیلڈ کمانڈر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے نیٹو فورسز سمیت مغربی ممالک سے متعلق اسلحے کی ایک بڑی مقدار دریافت ہوئی ہے جس میں 40 کلو دھماکہ خیز مواد بھی شامل ہے۔ علاقے میں موجود روسی فوجی کمان کے مطابق اس علاقے میں جاری سال کے آغاز سے ہی دہشتگردوں کی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ عام طور پر یہاں سرگرم دہشتگرد ملکی سکیورٹی فورسز و عوام کے خلاف دہشتگردانہ اقدامات انجام دینے کے بعد امریکی فورسز کے زیر کنٹرول شامی علاقے "التنف" کی جانب فرار کر جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 917066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917066/شام-دہشتگردوں-کے-قبضے-سے-نیٹو-کا-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org