QR CodeQR Code

نیویارک میں برفانی طوفان سے نظام زندگی متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

19 Feb 2021 09:37

مختلف ریاستوں میں پائپ لائنز میں پانی جمنے سے شہریوں کو دہرے مسائل کا سامنا ہے، لوزی اینا میں 10 لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست نیویارک میں برفانی طوفان کے سبب ہونے والی کئی انچ برف باری سے نظام زندگی متاثر ہو گئے۔ مختلف ریاستوں میں پائپ لائنز میں پانی جمنے سے شہریوں کو دہرے مسائل کا سامنا ہے، لوزی اینا میں 10 لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ ریاست ٹیکساس میں صورتحال بہتر ہونے لگی، 20 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے جبکہ کئی دیگر ریاستوں میں اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ امریکا بھر میں برفانی طوفان کے سبب اموات کی تعداد 36 تک جا پہنچی ہے۔


خبر کا کوڈ: 917093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917093/نیویارک-میں-برفانی-طوفان-سے-نظام-زندگی-متاثر-ہلاکتوں-کی-تعداد-36-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org