0
Friday 19 Feb 2021 11:28

ریل روکو تحریک کا پنجاب اور ہریانہ میں زبردست اثر رہا، کسانوں کا احتجاج جاری

ریل روکو تحریک کا پنجاب اور ہریانہ میں زبردست اثر رہا، کسانوں کا احتجاج جاری
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کے تین نئے زراعتی قوانین کی مخالفت میں کسان یونین کی طرف سے اپنے احتجاج کو وسعت دینے کے لئے کل جاری رہنے والی ’ریل روکو‘ تحریک کا ملا جلا اثر رہا۔ دوپہر سے شام تک ریل روکو تحریک کا پنجاب اور ہریانہ سمیت کچھ ریاستوں میں وسیع پیمانے پر اثر دیکھا گیا، جبکہ بہار اور دیگر کئی ریاستوں میں اس کا ملا جلا اثر رہا۔ پنجاب کی کسان یونینوں نے متعدد مقامات پر ٹریک پر دھرنا دیا جس سے ٹرین کی آمد و رفت متاثر ہوئی اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دن بھر کوئی بھی ناخوشگوار واقعے پیش نہیں آیا۔ کسانوں اور ان کے حامیوں کو جو ریلوے پٹریوں پر دھرنا اور مظاہرہ کررہے تھے، مختلف مقامات پر حراست میں لیا گیا لیکن بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔ 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی کے دن ہوئے تشدد کے بعد سے کسان کافی احتیاط برت رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے پہلے چکہ جام میں اترپردیش، اتراکھنڈ اور دہلی کو اس سے اس دن کے احتجاج سے علیحدہ رکھا تھا اور کل بھی ریل روکو صرف چار گھنٹے کے لئے ہی کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 917096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش