0
Friday 19 Feb 2021 10:23

ملک بھرکے پولیس افسران کی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس چیک کرنے کا حکم

ملک بھرکے پولیس افسران کی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس چیک کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ملک بھرکے پولیس افسران کی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس چیک کرنے کا حکم  دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت پولیس ریفارمز کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں جھوٹی ایف آئی آرز اور غیرضروری گرفتاریاں نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس میں آئی جیز کو سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال ختم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ غیر ضروری دباؤ کے خاتمے کے لیے پولیس میں تبادلوں کا اختیار آئی جی کے پاس ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 917098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش