0
Friday 19 Feb 2021 11:07

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر دھماکا، ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر دھماکا، ایف سی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مغربی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے  چار اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزارت  داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 917102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش