0
Friday 19 Feb 2021 11:33

پاسپورٹ کی فیس میں کمی کر دی گئی

پاسپورٹ کی فیس میں کمی کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاسپورٹ حکام نے مختلف کیٹیگریز کے پاسپورٹ کی فیس میں 5 فیصد کمی کر دی۔ فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کا فوری اطلاق ہو گیا ہے۔ ملک بھر سمیت بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں بھی فیس میں کمی کا اطلاق ہو گا۔ 5 سالہ پاسپورٹ:۔ پانچ سال والے ارجنٹ 100صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 12ہزار روپے اور نارمل فیس 6 ہزار روپے ہو گی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 9ہزار روپے جبکہ نارمل فیس 5ہزار 500 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 5 ہزار اور نارمل فیس 3ہزار روپے ہے۔ 10 سالہ پاسپورٹ:۔ دس سال والے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 18 ہزار روپے اور نارمل فیس 9 ہزار روپے ہو گی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 13ہزار 500 روپے اور نارمل فیس 8 ہزار 2 سو 50 روپے ہو گی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس7 ہزار500 روپے اور نارمل فیس 4ہزار 500 روپے ہو گی۔ پاسپورٹ کی فیس میں کمی کا اطلاق 17فروری کے بعد ہوا ہے اور جن لوگوں نے17فروری سے قبل فیس جمع کروائی تھی انہیں کسی قسم کا کوئی ری فنڈ نہیں دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 917111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش