QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اظہار تشویش

19 Feb 2021 11:58

یو این ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈومیسائل قانون لسانی، مذہبی اور نسلی بنیادوں پر آبادیاتی تبدیلی کا خدشہ بڑھا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین یو این ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں عوام سے زمین اور روزگار میں امتیازی سلوک ہو رہا ہے، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر کالعدم قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں مئی 2020ء میں نام نہاد ڈومیسائل قوانین پاس کیے، بھارت کی نام نہاد قانون سازی سے کشمیری عوام اپنا تحفظ یقینی بنانے سے محروم ہوئے۔ یو این ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈومیسائل قانون لسانی، مذہبی اور نسلی بنیادوں پر آبادیاتی تبدیلی کا خدشہ بڑھا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے معاشی، معاشرتی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ کرے۔


خبر کا کوڈ: 917116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917116/اقوام-متحدہ-کے-انسانی-حقوق-ماہرین-کا-مقبوضہ-کشمیر-کی-صورتحال-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org