0
Friday 19 Feb 2021 12:49

بھارت نے سکھ یاتریوں کو مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت نے سکھ یاتریوں کو مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے کووِڈ 19 اور حفاظتی وجوہات کا بہانہ بنا کر 720 سکھ یاتریوں کو پاکستان میں 18 فروری سے 25 فروری تک جاری رہنے والے ساکا تہوار کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی اقدام کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دے کر اس پر تنقید کی ہے۔ پاکستان گردوارا پر بندھک کمیٹی کے سربراہ ستونت سنگھ نے لاہور کے ڈیرہ صاحب مندر پر ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سکھ یاتریوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور میں داخل ہونا تھا اور ہم سب ان کے استقبال کے لیے تیار تھے لیکن ہمیں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے انہیں پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ سکھ رہنما نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے کیوں کہ مذہبی تہواروں اور تقریبات میں شرکت کرنا ہر ایک کا بنیادی حق ہے، ہم بھارتی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے شرومانی گردوارا پر بندھک کمیٹی (سری امرتسر) کی درخواست پر 840 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے۔ تاہم 840 یاتریوں میں سے 720 نے پاکستان گردوارا پر بندھک کمیٹی کو اپنی آمد کی تصدیق کی تھی۔ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے شرومانی گردوارا پر بندھک کمیٹی کو ارسال کردہ خط کے مطابق بھارتی حکومت نے کووِڈ 19 کے بہانے یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکا۔
خبر کا کوڈ : 917126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش