0
Sunday 14 Aug 2011 15:03

برطانیہ میں تین پاکستانیوں کے قاتلوں کی عدالت میں آج پیشی

عبد المصور،  شہزاد علی،  ہارون جہاں
عبد المصور، شہزاد علی، ہارون جہاں
لندن:اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں تین پاکستانی نژاد برطانوی باشندوں کے قتل میں ملوث دو ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی، انہیں آج مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے برمنگھم مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے منگل 9 اگست کو فسادات کے دوران تین پاکستانی نژاد برطانوی باشندے، 20 سالہ ہاروں جہاں، 30 سالہ شہزاد علی جبکہ اسکے بھائی عبد المصور کی عمر 31 برس تھی جو گزشتہ بدھ برمنگھم کے علاقے ونسن گرین میں اس وقت جاں بحق ہو گئے جب یہ برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں اپنے ہمسایوں کو بلوائیوں کی لوٹ مار سے بچانے کی سعی کر رہے تھے۔ ملزمان نے انہیں اپنی گاڑی سے کچل ڈالا تھا۔ چنانچہ تہرے قتل کے الزام میں دو برطانوی باشندوں، 26 سالہ جوشوا ڈونالڈ اور اسکے ایک اور ساتھی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، جنہیں آج  عدالت میں پیش کیا جائے گا، دونوں ملزمان سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
ونسن گرین کے باشندے جوشوا ڈونالڈ عمر 26 سال جبکہ 17 سالہ اسکے ایک اور ساتھی پر ہفتہ کے روز تہرے قتل کی فرد جرم عائد کی گئی۔ جبکہ پولیس نے ان ملزمان کے نام نہیں بتائے جن کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔
مترجم : ایس این حسینی
خبر کا کوڈ : 91713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش