QR CodeQR Code

جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتین

19 Feb 2021 13:44

فیصل آباد میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ جہانگیر ترین ایم این اے نواب شیر وسیر کے گھر بھی گئے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سینیٹ الیکشن سے قبل ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ذاتی جہاز پر اڑان بھری اور اہم دورے پر فیصل آباد پہنچے۔فیصل آباد میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ جہانگیر ترین ایم این اے نواب شیر وسیر کے گھر بھی گئے۔

 
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے راجہ ریاض سے درخواست کی کہ عبدالحفیظ شیخ میرے دوست ہیں، سینیٹ الیکشن میں ان کو سپورٹ کرنا ہے۔ فيصل آباد سے حکومتی ايم اين اے خرم شہزاد سے بھی جہانگير ترين کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم شہزاد کی بيٹی کی شادی جو 25 فروری کو طے ہے پر انھیں پیشگی مبارکباد دی۔ جہانگیر ترین کا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔


خبر کا کوڈ: 917141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917141/جہانگیر-ترین-کی-پی-ٹی-آئی-کے-پارلیمانی-رہنماؤں-سے-ملاقاتین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org