0
Friday 19 Feb 2021 13:52

چین نے بھارت کیساتھ جھڑپ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا

چین نے بھارت کیساتھ جھڑپ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا
اسلام ٹائمز۔ چین کی جانب سے پہلی بار گذشتہ سال بھارت کے ساتھ وادی گلوان میں جھڑپ کے دوران اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی اعتراف کیا گیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ چین کی جانب سے بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران اپنی زندگی قربان کرنے والے 4 فوجیوں کے لیے اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ ان فوجیوں میں چین ہونگ جن، چین ژانگرونگ، ژاؤ سیوؤان اور وانگ ژوؤران شامل ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں چین کے سرکاری اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ سال جون میں بھارتی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران فوجی دستے کی کمانڈ کرنے والی کرنل قی فاباؤ شدید زخمی ہوئے تھے انہیں بھی فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ واضح رہے لداخ میں وادی گلوان پر گزشتہ سال بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم اس وقت چین کی جانب سے اپنی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا تھا جب کہ حال ہی میں دونوں ممالک نے متنازع سرحدی علاقے سے افواج پیچھے ہٹانے اور سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 917142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش