QR CodeQR Code

جہانگیر ترین جہاز لے کر کس کے کہنے پر متحرک ہوئے اس کا پتہ لگانا ہو گا، طلال چوہدری

19 Feb 2021 13:57

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ پرویز رشید کی آواز تو سٹیس کو کے خلاف آواز ہے اس لیے کاغذات نامزدگی مسترد کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے اور ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ پرویز رشید کی آواز تو سٹیس کو کے خلاف آواز ہے اس لیے کاغذات نامزدگی مسترد کر رہی ہے، وہ پیسے جمع کرانے کے لیے تیار تھے، کچھ لوگ پرویز رشید کو سینٹ میں دیکھنا پسند نہیں کرتے، فیصل واوڈا کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا، یہ 2000 میں ایک ٹیکسی پر پھرتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا جہانگیر ترین آج جہاز لے کر فیصل آباد پہنچنے وہ کس کے کہنے پر متحرک ہو ئے اس کا پتہ لگانا ہو گا۔ خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی جہانگیر ترین سیاسی جوڑ توڑ کے لیے دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے حفیظ شیخ کے لیے ارکان سے رابطے شروع کیے، جہانگیر ترین نے جنوبی پنجاب کے ناراض ایم این ایز سے رابطے شروع کردیے۔ جس کے بعد یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے عبدالحیفیظ شیخ کی حمایت اکٹھی کرنے کے لیے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کے جہاز نے اڑان بھرلی تھی، وفاقی وزیر خزانہ کی جیت کی راہ ہموار کرنے کے لیے فیصل آباد پہنچے۔

جہاں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد جہانگیر ترین پی ٹی آئی ایم این اے نواب شیر وسیر کے گھر بھی گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران جہانگیر ترین نے ایم این اے راجہ ریاض سے درخواست کی کہ عبدالحفیظ شیخ میرے دوست ہیں، اس لیے سینیٹ الیکشن میں ان کو سپورٹ کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 917143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917143/جہانگیر-ترین-جہاز-لے-کر-کس-کے-کہنے-پر-متحرک-ہوئے-اس-کا-پتہ-لگانا-ہو-گا-طلال-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org