0
Friday 19 Feb 2021 14:17

نیٹو نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کو موخر کر دیا

نیٹو نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کو موخر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے تحت 30 ممالک پر مشتکل شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے یکم مئی تک تمام غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بارے میں اپنے فیصلے کو موخر کردیا ہے۔ تاہم جمعرات کی سہ پہر نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کی جانب سے ورچوئل نیوز کانفرنس میں اس فیصلے کے اعلان سے چند گھنٹے قبل، امریکی صدر نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کو یقین دلایا کہ واشنگٹن کوئی حتمی فیصلہ لینے سے پہلے کابل سے مشورہ کرتا رہے گا۔ امریکا کے سکریٹری خارجہ انٹونیو بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلیفون پر اسٹولٹن برگ کے اس بیان کے بعد کہا کہ فوجی اتحاد تب ہی افغانستان سے نکلے گا جب سکیورٹی حالات اجازت دیں گے۔ انہوں نے نیٹو وزرائے دفاع کی کانفرنس کے پہلے روز کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم صرف اس وقت وہاں سے نکلیں گے جب وقت صحیح ہو گا اور اب اس بات پر توجہ دی جا رہی ہے کہ ہم کس طرح سے امن مذاکرات کی حمایت کر سکتے ہیں۔

توقع کی جا رہی تھی کہ ورچوئل کانفرنس میں یکم مئی کو واپسی کی آخری تاریخ پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا جو گزشتہ سال کے اوائل میں طے شدہ امریکا-طالبان معاہدے کے تحت طے ہوا تھا۔ امریکی وزیر دفاع لوئڈ جے آسٹن نے کانفرنس میں واشنگٹن کی نمائندگی کی۔ جمعرات کی سہ پہر دو روزہ کانفرنس ختم ہونے کے فورا بعد ہی پینٹاگون نے واشنگٹن میں ایک رپورٹ جاری کی جس میں اسٹولٹن برگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزرا نے افغانستان کی صورتحال اور امن عمل کی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اپنے فیصلے کو موخر کرنے کا فیصلہ سنایا۔ اسٹولٹن برگ نے اپنی ورچوئل نیوز کانفرنس میں کہا کہ اتحاد کے وزرائے دفاع نے عراق میں نیٹو مشن کے لیے فوجیوں کی تعداد 500 سے بڑھا کر 4000 کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سٹولٹن برگ نے طالبان رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ امن معاہدے میں تشدد کو کم کرنے، دہشت گرد گروہوں سے قطع تعلق کرنے اور افغان حکومت کے ساتھ دیانتداری سے بات چیت کے لیے اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امن عمل سالوں کے مصائب اور تشدد کے خاتمے اور دیرپا امن لانے کا بہترین موقع ہے، یہ افغان عوام کے لیے خطے کی سلامتی اور اپنی سلامتی کے لیے اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 917147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش