QR CodeQR Code

حلیم عادل کے کمرے سے سانپ کی برآمدگی پر تشویش ہے، گورنر سندھ

19 Feb 2021 16:44

ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ پولیس صوبائی حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، آئی جی سندھ اپنے بنیادی فرائض ترک کرکے سیاسی مہرہ بن گئے ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان کو تمام حالات و واقعات سے آگاہ کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ برآمد ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ برآمد ہونے کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سندھ حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کے خلاف رویہ اور برتاؤ بدترین مثال ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ پولیس صوبائی حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ آئی جی سندھ اپنے بنیادی فرائض ترک کرکے سیاسی مہرہ بن گئے ہیں۔ گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو تمام حالات و واقعات سے آگاہ کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 917155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917155/حلیم-عادل-کے-کمرے-سے-سانپ-کی-برا-مدگی-پر-تشویش-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org