0
Friday 19 Feb 2021 18:16

لاہور، خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب

لاہور، خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف" کی تقریب داتاؒ دربار لاہور میں ہوئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری، چئیرمین مذہبیہ امور کمیٹی نذیر چوہان و دیگر افسران اور عقیدتمندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔ خواجہ معین الدین چشتی، برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اور برصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے وجودِ سعید سے اسلام کے شجرۂ طیبہ کو آبیاری میسر آئی۔ آپ نے رواداری، انسان دوستی، محبت اور مساوات جیسے رویوں کا ابلاغ عام کیا۔ طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا کہ سرزمین پاک وہند اور بالخصوص خطہ پنجاب کو ایمان و ایقان کی روشنی اور تابندگی عطا کرنے والی ہستی حضرت داتا گنج بخشؒ ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری سجزیؒ نے اس آستان کے فیض کو برصغیر کے شرق و غرب اور جنوب وشمال میں روشناس کرا کے عقیدتوں اور محبتوں کے چراغ جس ہستی نے فروزاں کیے۔
خبر کا کوڈ : 917177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش