QR CodeQR Code

خود غرض پی ڈی ایم مکافات عمل کا شکار ہو چکی ہے، سید سعیدالحسن

19 Feb 2021 18:41

صوبائی وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔ پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔ بدقسمتی سے یہ عناصر عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے پی ٹی آئی کے ورکروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اور لیٹروں کی کوئی حیثیت نہیں، وزیراعظم عمران خان جیسی شفاف قیادت ہی پاکستان کو آگے لے کر جائے گی۔ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ خود غرض پی ڈی ایم مکافات عمل کا شکار ہو چکی ہے۔ 11 جماعتوں پر مشتمل غیر فطری اتحاد 11 ماہ بھی نہیں چل سکا۔ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔ اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ پی ڈی ایم کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اوریہ ٹولہ آئندہ بھی روتا رہے گا۔ ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان عناصر نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔  پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔ بدقسمتی سے یہ عناصر عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی استعفیٰ پولیٹیکس بری طرح ناکام رہی۔ اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔ اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے۔ عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈنٹ کیخلاف ہر سازش ناکام بنائی۔ عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔


خبر کا کوڈ: 917182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917182/خود-غرض-پی-ڈی-ایم-مکافات-عمل-کا-شکار-ہو-چکی-ہے-سید-سعیدالحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org