QR CodeQR Code

بھارت، اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گے

19 Feb 2021 19:57

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 13193 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 63 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں اب تک ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں، وہیں کورونا وائرس کی دھیمی رفتار کے دوران کچھ دنوں سے نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور فعال کیسز میں دوسرے دن بھی اضافہ جاری رہا۔ دریں اثنا بھارت میں اب تک ایک کروڑ ایک لاکھ 88 ہزار افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 13193 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 63 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ فعال کیسز میں 2200 کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد اب بڑھ کر 1.39 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز 793 فعال کیسز کا اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10896 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 67 ہزار 741 ہو گئی ہے۔ اسی دوران مزید 97 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 111 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 97.30 فیصد اور فعال کیسز کی شرح 1.27 فیصد جبکہ شرح اموات 1.42 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زائد 2846 فعال کیسز بڑھے ہیں اور اب یہ تعداد بڑھ کر 42047 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2543 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 19.87 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ مزید 38 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51669 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 917194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917194/بھارت-اب-تک-ایک-کروڑ-سے-زائد-افراد-کو-کورونا-کے-ٹیکے-لگائے-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org