QR CodeQR Code

تین زرعی قوانین کو واپس لیا جائے، راہل گاندھی

19 Feb 2021 19:58

کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب تک دہلی کا متکبر بادشاہ انہیں تین کالے قوانین کے واپسی کیلئے راضی نہیں ہوتا تب تک کسان تحریک نہیں چھوڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی ’ریل روکو‘ تحریک کے پس منظر میں کہا کہ حکومت وقت ضائع کرنے کے بجائے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یہ ایک سادہ سی بات ہے کہ تینوں زرعی مخالف قوانین کو منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کو برباد کر کے مودی حکومت اتحاد کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی ہر ناانصافی کے خلاف اس بار کسان اور بھارتی عوام تیار ہیں۔ اس دوران کانگریس پارٹی کے ترجمان اعلٰی رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کسانوں کی تحریک آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی عوامی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 85 دنوں میں 230 سے زیادہ کسانوں کی قربانی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دہلی کا متکبر بادشاہ انہیں تین کالے قوانین کے واپسی کے لئے راضی نہیں ہوتا تب تک کسان تحریک نہیں چھوڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 917195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917195/تین-زرعی-قوانین-کو-واپس-لیا-جائے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org