0
Friday 19 Feb 2021 20:12

پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے، آرمی چیف

پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلو نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیرکابلو کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک روس تعلقات آنے والے دنوں میں مزید بہتر ہوں گے اس کے علاوہ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پیش رفت پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 917205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش