0
Friday 19 Feb 2021 20:17

قومی و صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

قومی و صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری
اسلام ٹائمز۔ ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر پولنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں تحریک انصاف کے امیدوار کو برتری حاصل ہے جبکہ کے پی میں پی کے 36 میں ن لیگ کا امیدوار آگے ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، این اے 75 سیالکوٹ میں (ن) لیگ کی سیدہ نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کڑا مقابلہ ہے۔ این اے 45 کرم میں جے یو آئی کے جمیل خان اور پی ٹی آئی کے فخرزمان آمنے سامنے ہیں۔ پی پی 51 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت محمود اور پی ٹی آئی کے چوہدری یوسف مد مقابل ہیں  جبکہ پی کے 63 میں (ن) لیگ کے اختیار ولی اور پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل میں مقابلہ ہے۔

دوسری جانب ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 75 کے پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران دو گروپوں میں شدید جھگڑے اور فائرنگ  سے 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
خبر کا کوڈ : 917206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش