QR CodeQR Code

پاسپورٹ کی فیس میں کمی کردی گئی

19 Feb 2021 22:58

72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 13 ہزار 500 روپے اور نارمل فیس 8 ہزار 2 سو 50 روپے ہوگی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 7 ہزار 500 روپے اور نارمل فیس 4 ہزار 500 روپے ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاسپورٹ حکام نے مختلف کیٹیگریز کے پاسپورٹ کی فیس میں 5 فیصد کمی کردی۔ فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا فوری اطلاق ہوگیا ہے۔ ملک بھر سمیت بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں بھی فیس میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ پانچ سال والے ارجنٹ 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 12 ہزار روپے اور نارمل فیس 6 ہزار روپے ہوگی۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 9 ہزار روپے جبکہ نارمل فیس 5 ہزار 500 ہزار روپے کردی گئی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 5 ہزار اور نارمل فیس 3 ہزار روپے ہے۔ دس سال والے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 18 ہزار روپے اور نارمل فیس 9 ہزار روپے ہوگی۔

72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 13 ہزار 500 روپے اور نارمل فیس 8 ہزار 2 سو 50 روپے ہوگی۔ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 7 ہزار 500 روپے اور نارمل فیس 4 ہزار 500 روپے ہوگی۔ پاسپورٹ کی فیس میں کمی کا اطلاق 17 فروری کے بعد ہوا ہے اور جن لوگوں نے17 فروری سے قبل فیس کروائی تھی انہیں کسی قسم کا کوئی ری فنڈ یا فیس ارجسٹ نہیں کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 917223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917223/پاسپورٹ-کی-فیس-میں-کمی-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org