0
Friday 19 Feb 2021 23:07

محسن داوڑ اور منظور پشتین کے شناختی کارڈ بلاک کرنیکا حکم

محسن داوڑ اور منظور پشتین کے شناختی کارڈ بلاک کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں محسن داوڑ اور منظور پشتین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کیس کی سماعت ہوئی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کیس میں مفرور ملزم منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ بلاک کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے منظور پشتین سمیت 3 مفرور ملزموں کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں۔ مفرور ملزمان میں منظور پشتین، یاسین اور سفیان شامل ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزموں کو گرفتار کرکے 9 مارچ تک پیش کیا جائے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 05 ستمبر 2020ء کو کوئٹہ حکام نے محسن داوڑ کو تحویل میں لیا تھا۔ حکام کے مطابق محسن داوڑ کی بلوچستان داخلے پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے، محسن داوڑ کو ائیرپورٹ پر روکنے پر پی ٹی ایم کارکن بھی ائیرپورٹ پہنچ گئے، جس پر ائیرپورٹ پر سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنمائوں نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی کوئٹہ آمد پر پابندی اور اغواء نما گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن داوڑ کوئٹہ میں چمن بارڈر واقعہ کے شہداء، برمش کی والدہ، حیات بلوچ کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے آئے تھے، آئین کے تحت ملنے والے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں، حکومتی روش کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 917225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش