QR CodeQR Code

جیل سے تازہ آزاد ہونیوالے معروف اُردنی شاعر و مصنف کی اماراتی شکنجوں کے باعث موت

19 Feb 2021 23:20

عرب ای مجلے القدس العربی کیمطابق اردن کے ممتاز مصنف و شاعر کو ایک ایسے ٹوئٹر پیغام کے باعث سال 2016ء میں قید کرکے اذیت و آزار کا نشانہ بنایا گیا تھا جسمیں انہوں نے سال 2014ء میں غزہ کی پٹی پر ہونیوالے وسیع صیہونی حملوں میں متحدہ عرب امارات کے خفیہ کردار سے پردہ اٹھایا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز اردنی شاعر و مصنف "تیسیر النجار" غاصب صیہونی رژیم کے اتحادی متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیئے جانے والے شکنجوں کے باعث آج انتقال کر گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تیسیر النجار سال 2016ء تا 2019ء متحدہ عرب امارات کی جیل میں قید رہے جہاں انہیں شدید جسمانی و روحانی اذیت و آزار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ عرب ای مجلے القدس العربی کے مطابق اردن کے ممتاز مصنف و شاعر کو ایک ایسے ٹوئٹر پیغام کے باعث سال 2016ء میں قید کر کے اذیت و آزار کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں انہوں نے سال 2014ء میں غزہ کی پٹی پر ہونے والے وسیع صیہونی حملوں میں متحدہ عرب امارات کے خفیہ کردار سے پردہ اٹھایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق قابض و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ امتِ مسلمہ کے خلاف وسیع تعاون کے باعث اماراتی شاہی رژیم پر تنقید کے باعث انہیں "اماراتی حکام کی توہین" کے الزام میں 3 سال قید اور 5 لاکھ درہم (1 لاکھ 36 ہزار ڈالر) جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ بعدازاں تیسیر النجار کو فروری 2019ء میں آزاد کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ اماراتی انٹیلیجنس ایجنسیز نے میرے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک روا رکھا ہے۔ انہوں نے فیس بک پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ (اماراتی جیل میں دیئے جانے والے شکنجوں کے باعث) میں اس وقت شدید مریض اور خدا سے شفاء و بہتری کا طلبگار ہوں۔

دوسری طرف عرب نیوز چینل الجزیرہ کے اینکر پرسن "تامر المسحال" نے اردنی مصنف و شاعر کی موت پر جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ تیسیر النجار کو متحدہ عرب امارات کی جیل میں 3 سال تک انواع و اقسام کے ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ وہ اماراتی قید سے آزاد ہونے کے بعد بھی دیئے جانے والے شکنجوں کے باعث شدید مریض رہا کرتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 917227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917227/جیل-سے-تازہ-آزاد-ہونیوالے-معروف-ا-ردنی-شاعر-مصنف-کی-اماراتی-شکنجوں-کے-باعث-موت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org