اسلام ٹائمز۔ ملک کے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی وفات کی تصدیق پر علامہ عارف حسین واحدی نے اظہار افسوس کیا ہے، تفصیلات کے مطابق کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کوہ پیما علی سدپارہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے لواحقین سے تعزیت کی، ان کا کہنا تھا کہ علی سدپارہ پاکستان کا ہیرو ہے، ان کی وطن سے محبت قابل فخر ہے۔