QR CodeQR Code

محمد علی سدپارہ کی وفات پر علامہ عارف حسین واحدی کا اظہار افسوس

19 Feb 2021 23:37

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء کا ایک تعزیتی بیان میں کہنا تھا کہ علی سدپارہ پاکستان کا ہیرو ہے، انکی وطن سے محبت قابل فخر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی وفات کی تصدیق پر علامہ عارف حسین واحدی نے اظہار افسوس کیا ہے، تفصیلات کے مطابق کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کوہ پیما علی سدپارہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے لواحقین سے تعزیت کی، ان کا کہنا تھا کہ علی سدپارہ پاکستان کا ہیرو ہے، ان کی وطن سے محبت قابل فخر ہے۔


خبر کا کوڈ: 917231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917231/محمد-علی-سدپارہ-کی-وفات-پر-علامہ-عارف-حسین-واحدی-کا-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org