0
Saturday 20 Feb 2021 11:22

صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا، مریم اورنگزیب

صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہو گیا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھند کو وجہ بنا کر این اے 75 کے حتمی نتیجہ میں دانستہ تاخیر قابل مذمت اور شرمناک ہے، تمام دن حکومتی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے پولنگ عمل کو روکنے کی کوشش جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ سارا دن پولنگ اسٹیشنز پر حکومتی بدمعاشی کے مناظر عوام نے دیکھے، سارا دن ناکامی کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پولنگ اسٹیشنز کا عملہ لاپتہ کر دیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لاپتہ ہو گئے، الیکشن کمیشن کا اپنا پولنگ کا عملہ الیکشن کمیشن کی پہنچ سے دور ہے، مسلم لیگ (ن) کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کے لیے پورے کے پورے الیکشن کمیشن پر ڈاکا ڈالا گیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بے بس، ریٹرننگ افسران یرغمال، کیا شفاف الیکشن ہے؟واہ، عمران صاحب نے بری طرح ہارنے پر الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروایا ہے۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ اب یہ جیت اللہ تعالیٰ کے بعد کوئی تبدیل نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروانا اِس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 917285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش