QR CodeQR Code

آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر کی ملاقات

20 Feb 2021 11:52

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹکام کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی استحکام یقینی بنانے کی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی سینٹ کام کے نئے آنے والے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی جونئیر نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ ملاقات میں افغان صورتحال کے سیاسی حل کی اہمیت کے خیالات پر اظہار اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے کوششوں کا عزم کیے ہوئے ہے اور افغانستان میں امن پاکستان میں امن کیلئے اہم ہے۔ امریکی سینٹکام کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی استحکام یقینی بنانے کی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔


خبر کا کوڈ: 917301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917301/آرمی-چیف-سے-امریکی-سینٹ-کام-کے-نئے-کمانڈر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org