0
Saturday 20 Feb 2021 12:01

ریلوے پولیس کی پھرتیاں، بے ہوش مسافر کو مردہ قرار دیدیا

ریلوے پولیس کی پھرتیاں، بے ہوش مسافر کو مردہ قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ ریلوے پولیس نے مسافر کو مردہ تصور کرکے قانونی کارروائی مکمل کرکے بلاول میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا، جہاں مذکورہ شخص اٹھ بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کو اندرون سندھ کے علاقے روہڑی سے کوٹری آنے والی موہن جو دڈو ایکسپریس سے نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کے دیگر مسافروں نے اطلاع دی کہ مسافر کئی گھنٹے سے ساکت پڑا ہے۔ کوٹری ریلوے تھانے کے صوبیدار نے ایدھی سینٹر کو وائرلیس پر پیغام دیا کہ نامعلوم لاش ملی ہے اور تمام کاغذی کارروائی بھی مکمل کرتے ہوئے لاش کو ایدھی ایمبولینس میں ڈال کر بلاول میڈیکل اسپتال منتقل کیا، جہاں موجود ڈاکٹروں نے جب چیک کیا، تو مسافر اٹھ کر بیٹھ گیا، اس نے اپنا نام غلام رسول بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کوٹری کا رہائشی ہے۔ اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، غلام رسول پر شوگر لو ہونے کے باعث بے ہوشی طاری ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 917308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش