0
Saturday 20 Feb 2021 12:09

کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ کراچی پہنچا دی گئی

کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ کراچی پہنچا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ چین کی جانب سے آئی سائینو فارم ویکسین کی مزید ایک لاکھ 21 ہزار ڈوز کراچی پہنچا دی گئی، ویکیسن کی کھیپ میں 37 ہزار اضافی ڈوز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا بچاؤ کی ویکسین کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچا دی گئی، چین کی جانب سے آئی سائینو فارم ویکسین کی ایک لاکھ 21 ہزار ڈوز بذریعہ جہاز اسلام آباد سے کراچی بھیجی گئیں، جس میں 83000 ڈوز اور اضافی 38000 ڈوز بھی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ کے مطابق ویکیسن کی کھیپ میں 37 ہزار اضافی ڈوز شامل ہیں۔ اس سے قبل یکم فروری کو چین سے کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، جس کے بعد ملک بھرمیں انسدادِ کورونا مہم کے تحت ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 917313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش