QR CodeQR Code

عدالت کا حلیم عادل شیخ کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار

20 Feb 2021 14:05

عدالت نے استفسار کیا کہ ان کا ریمانڈ کیوں چاہیئے؟ کیا مزید ملزمان کو گرفتار کرنا ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ سی آر او کروانا ہے، گاڑیاں برآمد کرنی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، سمیر شیخ اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ان کا ریمانڈ کیوں چاہیئے؟ کیا مزید ملزمان کو گرفتار کرنا ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ سی آر او کروانا ہے، گاڑیاں برآمد کرنی ہیں۔ عدالت نے سوال کیا کہ کہاں لکھا ہے کہ گاڑیاں برآمد کرنی ہیں؟ دوسرا تفتیشی افسر کہاں ہے جس نے پہلے گرفتار کیا تھا؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ اے ٹی اے کی دفعہ لگنے کے بعد یہ کیس میرے پاس آیا ہے۔ حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کسٹڈی میں حلیم عادل شیخ پر سانپ چھوڑا گیا۔ جج نے دریافت کیا کہ ان کو سانپ کو مارنا نہیں آتا؟ حلیم عادل شیخ کے وکیل نے جواب دیا کہ مار تو دیا مگر سانپ تو سندھ حکومت ہے۔ خاتون جج نے کہا کہ میں تو اس سانپ کی بات کر رہی ہوں جو ان کے کمرے میں چھوڑا گیا، آپ دوسرے سانپوں کی بات کر رہے ہیں، یہ باتیں چھوڑیں۔


خبر کا کوڈ: 917330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917330/عدالت-کا-حلیم-عادل-شیخ-جسمانی-ریمانڈ-دینے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org