0
Saturday 20 Feb 2021 15:48

جموں و کشمیر میں خون خرابہ بند کرنے کیلئے مذاکرات شروع ہونے چاہیئے، محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر میں خون خرابہ بند کرنے کیلئے مذاکرات شروع ہونے چاہیئے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو جموں و کشمیر میں خون خرانے کو بند کرنے کے لئے پاکستان اور دیگر متعلقین کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سوچنا چاہیئے کہ آخر جموں و کشمیر کے لوگ کب تک قربان ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ گھنٹوں کے اندر ہی وادی کشمیر میں ایک پولیس اہلکار کو بے دردی سے مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بھارتی حکومت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ آخر جموں و کشمیر کے لوگ کب تک قربانیاں دیتے رہیں گے، ہمارے پولیس جوان اور دوسرے جوان کب تک اس طرح قربان ہوتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کا حل ہونا ضروری ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں خون خرانے کو بند کرنے کے لئے بات چیت کا عمل شروع کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو چاہیئے کہ وہ جموں و کشمیر میں خون خرابہ بند کرنے کے لئے کم سے کم پاکستان یا یہاں کے متعلقین کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بار بار کہتی ہے کہ پاکستان یہاں تشدد بھڑکاتا ہے تو کم سے کم ان کے ساتھ ہی تشدد کو بند کرنے کے لئے بات چیت ہونی چاپیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 917350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش