QR CodeQR Code

راجستھان میں کانگریس نے نئے زرعی قوانین کیخلاف پیدل مارچ کیا

20 Feb 2021 15:48

ڈاکٹر گری راج ویاس نے میڈیا سے کہا کہ ان قوانین کو واپس لینے کی مانگ پر کسانوں کی تحریک کو تقریباً 90 دن ہوگئے ہیں اور اس دوران کئی کسانوں کی موت ہوگئی لیکن کسان اپنی مانگ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ راجستھان میں کانگریس نے نئے زرعی قوانین کے خلاف آج جے پور سمیت مختلف حصوں میں پیدل مارچ کیا۔ جے پور میں پیدل مارچ میں ٹرانسپورٹ کے وزیر پرتاپ سنگھ کھاچری واس، سرکاری چیف وہپ ڈاکٹر مہیش جوشی، رکن اسمبلی امین کاغذی اور رفیق خان سمیت کئی کانگریسی لیڈروں اور کارکنوں نے حصہ لیا۔ اس دوران پرتاپ کھاچری واس پیدل مارچ کی قیادت کررہے تھے جبکہ ڈاکٹر جوشی اونٹ، رفیق خان اور امین کاغذی ہاتھی پر سوار ہوکر اس میں شریک ہوئے۔ کانگریس کے دیگر لیڈر ٹریکٹروں پر سوار ہوئے جبکہ باقی پیدل چل کر شامل ہوئے۔ پیدل مارچ چاندوپال بازار سے چھوٹی چوپڑ ترپولیا گیٹ، بڑی چوپڑ، رام گنج، چوپڑ، سورپول اناج منڈی ہوکر گلٹا گیٹ پہنچا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر گری راج ویاس نے میڈیا سے کہا کہ ان قوانین کو واپس لینے کی مانگ پر کسانوں کی تحریک کو تقریباً 90 دن ہوگئے ہیں اور اس دوران کئی کسانوں کی موت ہوگئی لیکن کسان اپنی مانگ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کا اثر حال میں پنجاب میں انتخابات میں نظر آیا جہاں بی جے پی کو بری طرح شکست ملی۔ یہ تو شہری علاقہ میں الیکشن تھا، اگر گاؤں میں الیکشن ہوتا تو اسے ایک بھی وو ٹ نہیں ملتا۔


خبر کا کوڈ: 917351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917351/راجستھان-میں-کانگریس-نے-نئے-زرعی-قوانین-کیخلاف-پیدل-مارچ-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org