QR CodeQR Code

ڈسکہ میں تمامتر غنڈہ گردی کے باوجود نون لیگ کو شکست ہوئی

نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرایا، شکست اندرونی اختلافات کا نتیجہ

20 Feb 2021 16:17

اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کیا، یہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکیں، ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا بڑی کامیابی ہے، اپوزیشن کے تمام دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرایا، شکست اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے، ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود نون لیگ کو شکست ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات تسلیم کر لیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کیا، یہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکیں، ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا بڑی کامیابی ہے، اپوزیشن کے تمام دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود نون لیگ کو شکست ہوئی، یہ اپوزیشن کی پرانی روایت ہے کہ شکست کو تسلیم نہیں کرتی۔
 


خبر کا کوڈ: 917360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917360/نوشہرہ-میں-پی-ٹی-آئی-کو-نے-ہرایا-شکست-اندرونی-اختلافات-کا-نتیجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org