QR CodeQR Code

کورونا اب کہیں نہیں جائے گا ہمیں اس کے ساتھ ہی رہنا ہوگا، مرتضیٰ وہاب

20 Feb 2021 16:56

جامعہ کراچی بزنس اسکول میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کسی نے نہیں سوچا تھا کورونا وائرس کے دور میں دنیا ٹیکنالوجی کی مدد سے جُڑ جائے گی، کورونا وائرس کے دور میں بزنس کو بھی مستحکم رکھنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اب کہیں نہیں جائے گا اور اب ہمیں اس کے ساتھ ہی رہنا ہوگا۔ جامعہ کراچی بزنس اسکول میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی دنیا میں ٹیکنالوجی بہت ضروری ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کسی نے نہیں سوچا تھا کورونا وائرس کے دور میں دنیا ٹیکنالوجی کی مدد سے جُڑ جائے گی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے دور میں بزنس کو بھی مستحکم رکھنا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ماں باپ کی یاد میں دو اسکالر شپس کا اعلان کرتا ہوں، ایک مرد اور ایک خاتون کو اسکالر شپ دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 917373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917373/کورونا-اب-کہیں-نہیں-جائے-گا-ہمیں-اس-کے-ساتھ-ہی-رہنا-ہوگا-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org