QR CodeQR Code

سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف قیادت کی ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست

20 Feb 2021 17:18

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ رات بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی قیادت نے ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے حکومتی وزرا اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں، اسی حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایم کیوایم کی قیادت سے بھی ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ رات بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور وفاقی وزرا اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ایم کیوایم قیادت سے کہا کہ آپ ہمارے اتحادی ہیں آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قیادت نے حکومتی وزار کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اور سینٹ انتخابات میں بھی ساتھ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 917380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917380/سینیٹ-انتخابات-تحریک-انصاف-قیادت-کی-ایم-کیو-سے-تعاون-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org