0
Saturday 20 Feb 2021 17:19

کراچی کی مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی تو ملک میں کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، مصطفیٰ کمال

کراچی کی مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی تو ملک میں کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کوئی کام ٹھیک کرنے کی اس حکومت کی اوقات نہیں ہے۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک کیپٹن صفدر کے گرفتار ہونے پر بلاول بھٹو کو سخت غصہ آیا لیکن مردم شماری میں لوگ کم گنے گئے تو بلاول بھٹو کو غصہ نہیں آیا؟ انہوں نے کہا کہ سارا گیم تعصب کا چل رہا ہے، یہ متعصب پسند لوگ ہیں، اس سے کسی کا نقصان نہیں ہے بلکہ صرف پاکستان کا نقصان ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی تو ملک میں کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، پی ٹی آئی نے کراچی کا مینڈیٹ لے کر کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے، جو غلط کام ہوا اس پر تو صحیح کی مہر نہ لگائیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اسی بنیاد پر اگلی مردم شماری بھی غلط ہوگی، ساڑھے تین کروڑ لوگوں کے بجائے ڈیڑھ کروڑ کو پانی اور وسائل ملیں گے۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شہریوں کی تعداد کم اور ووٹرز کی تعداد زیادہ ہے، کراچی والوں کو ہوش کرنا تبدیلی ایسے آئی ہے، ایم کیو ایم نے چوکیدار بن کر چوروں کے ساتھ مل کر شہر کو لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا میئر کرپشن کرکے باہر گھوم رہا ہے، جے آئی ٹیز میں ان کا نام ہے، را کے ایجنٹوں نے بتایا ہے انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ کراچی کی آبادی کم ہونے سے پیپلز پارٹی کو فائدہ ہے، کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سمیت سب نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے دھواں دھار پریس کانفرنس کی کہ آرمی چیف کو فون کرنا پڑا، پھر ان کے دکھ کا مداوا کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 917381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش