QR CodeQR Code

اپوزیشن این اے 75 کے عوامی فیصلے کو تسلیم کرے، اسد عمر

20 Feb 2021 17:38

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ این اے 75 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی جیت چکی ہے، اپوزیشن اب ہمت کرے اور عوامی فیصلہ مانیں۔


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن این اے 75 کے عوامی فیصلے کو تسلیم کرے۔ ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ این اے 75 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی جیت چکی ہے، اپوزیشن اب ہمت کرے اور عوامی فیصلہ مانیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں یہ جیت گئے وہ قبول جہاں ہارے ہیں اس کو تسلیم نہیں کرتے۔

 
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا منشور یہ لگتا ہے کہ صرف ان نتائج کو تسلیم کیا جائے جہاں جیتے، جہاں یہ الیکشن ہار جائیں وہاں دھاندلی کا شور شرابہ شروع کردیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 917383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917383/اپوزیشن-این-اے-75-کے-عوامی-فیصلے-کو-تسلیم-کرے-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org