0
Saturday 20 Feb 2021 19:15

مجلس وحدت مسلمین ملتان نے 12رکنی سیاسی کونسل کا اعلان کردیا

مجلس وحدت مسلمین ملتان نے 12رکنی سیاسی کونسل کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان نے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی کی مشاورت سے ضلعی سیکرٹری جنرل فخر نسیم صدیقی نے 12رکنی سیاسی کونسل کے ناموں کا اعلان کر دیا، سیاسی کونسل آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع ملتان میں لائحہ عمل بنائے گی، سیاسی کونسل میں سردار شہباز خان گورمانی، سید عترت عباس کاظمی، غلام رضا سیال، اظہر حسین، ذیشان حیدر گیلانی، تصور حسین خان، مداح حسین، مہر قسور عباس چاون، شفقت حسین ،سید ظفر عباس زیدی، شہوار حسین شامل ہیں۔ انجینیئر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ سیاسی کونسل کا پہلا اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے منتخب اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں پھرپور حصہ لے گی، سخاوت علی کے مطابق بہت جلد مرکزی قائدین جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے اور تنظیمی و صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اس ملک میں باوقار سیاست کو فروغ دیں گے، مظلوموں اور محروموں کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 917390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش