QR CodeQR Code

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 120ویں سالانہ کھیلیں اختتام پذیر

20 Feb 2021 19:58

شعبہ فزیکل ایجوکیشن کی ملیحہٰ یوسف اور حدیقہ ناصر مشترکہ طور پر بہترین فی میل اتھلیٹ قرار پائیں، جبکہ بہترین میل اتھلیٹ کا اعزاز محمد وسیم نے اپنے نام کیا۔ وفاقی وزیرِ تعلیم اور اولڈ راوئین شفقت محمود کھیلوں کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 120ویں سالانہ کھیلیں رنگا رنگ جمخانہ مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔ 3روزہ کھیلوں میں 8 ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ نے حصہ لیا۔ شعبہ فزیکل ایجوکیشن کی ملیحہٰ یوسف اور حدیقہ ناصر مشترکہ طور پر بہترین فی میل اتھلیٹ قرار پائیں، جبکہ بہترین میل اتھلیٹ کا اعزاز محمد وسیم نے اپنے نام کیا۔ وفاقی وزیرِ تعلیم اور اولڈ راوئین شفقت محمود کھیلوں کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین، پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اپنی مادرِ علمی کی سالانہ کھیلوں میں جو جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا ہے وہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے اپنی زمانہ طالبعلمی کی یادیں بھی طالبعلموں کیساتھ شیئر کیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے جی سی یو سپورٹس کو لاہور کی زندگی کا سب سے رنگا رنگ اور دلچسپ ایونٹ قرار دیا۔ انہوں نے فاتح ٹیموں کو مبارکباد بھی پیش کی۔ بعدازاں چاٹی ریس حبہ نے، سیک ریس عروج نے، وہیل بورو ریس طارق اور حکیم نے، کرکٹ بال تھرو اقراء فاروق نے جبکہ فور لیگ ریس حبہ، حمسہ اور فاطمہ نے جیتی۔


خبر کا کوڈ: 917400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917400/گورنمنٹ-کالج-یونیورسٹی-لاہور-کی-120ویں-سالانہ-کھیلیں-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org