0
Saturday 20 Feb 2021 20:11

پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ، ملازمین کو بدھ سے واجبات کی ادائیگی کا امکان

پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ، ملازمین کو بدھ سے واجبات کی ادائیگی کا امکان
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کے واجبات کے سلسلے میں حوصلہ افزا خبر آ گئی، رضا کارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کو بدھ سے واجبات کی ادائیگی کا امکان ہے۔ واجبات کی ادائیگی کیلئے نیشنل بینک شہید ملت برانچ میں باقاعدہ اکاؤنٹ قائم کر دیا گیا، اس اکاؤنٹ کا ٹائٹل حکومت پاکستان کیش سپورٹ ٹو پی آئی اے سی ایل برائے وی ایس ایس اسکیم ہے۔ اکاؤنٹ کے قیام کیلئے ایوی ایشن ڈویژن نے نیشنل بینک کو مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اکاؤنٹ کے چیکس پر دستخطوں کا اختیار پانچ افسران پر مشتمل 2 گروپس کو ہوگا۔ مراسلے کے مطابق مجاز افسران کے ایک گروپ میں 2، جبکہ دوسرے گروپ میں 3 افسران کو شامل کیا گیا ہے، گروپس سے کوئی بھی ایک افسر واجبات کیلئے جاری چیک پر مشترکہ دستخط کر سکے گا۔ سی ایف او، جنرل منیجر، قائم مقام جنرل منیجر، چیف ٹیکنیکل افسر اور سی او او ان گروپس میں شامل ہیں، بھیجے گئے مراسلے میں کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کی نظرِ ثانی اور منظوری کے لیٹر کا حوالہ بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے وی ایس ایس اسکیم کیلئے 9 ارب 60 کروڑ سے زائد جاری کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 917410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش