0
Saturday 20 Feb 2021 21:43

مودی حکومت کسانوں کا درد سننے کو تیار ہی نہیں ہے، پرینکا گاندھی

مودی حکومت کسانوں کا درد سننے کو تیار ہی نہیں ہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش میں کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے مودی حکومت گزشتہ 90 دنوں سے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کا درد سننے کو تیار ہی نہیں ہے۔
پرینکا گاندھی نے یو پی میں کسان پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کسانوں سے لوٹ ہورہی ہے اور مودی کے دو سرمایہ دار دوستوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 90 دنوں سے لاکھوں کسان اس ملک کے دارالحکومت دہلی کے باہر بیٹھے ہوئے جدوجہد کررہے ہیں اس دوران 215 کسان شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو رسوا کیا گیا اور انہیں غدارِ وطن اور دہشتگرد گردانا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کسانوں کا مذاق اڑایا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی نے ہر انتخاب میں یہ وعدہ کیا تھا کہ گنے کی ادائیگی جلد سے جلد کردی جائے گی لیکن کسان کو گنے کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں گنے کے بقایاجات 15 ہزار کروڑ پیں جبکہ دنیا کی سیر کے لئے وزیراعظم نے دو ہوائی جہاز خرید ہیں جن کی قیمت 16 ہزار کروڑ روپئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش