0
Saturday 20 Feb 2021 21:17

این اے 75 پر الیکشن کمیشن کا بیان حکومت کے خلاف بڑی چارج شیٹ ہے، مریم نواز

این اے 75 پر الیکشن کمیشن کا بیان حکومت کے خلاف بڑی چارج شیٹ ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75 پر الیکشن کمیشن کے بیان کو حکومت کے خلاف بڑی چارج شیٹ قرار دے دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایکشن لینے پر خوشگوار حیرت ہوئی، الیکشن کمیشن بھی چیخ پڑا ہے کہ دھاندلی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تاریخی شکست، بدنامی اور رسوائی پر مبارک باد دیتی ہوں، عمران خان آپ تاریخی دھاندلی کرکے بھی بُری طرح ناکام ہوئے ہیں، چاروں صوبوں کے عوام نے آپ کو مسترد کردیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ووٹ چوری اور دو افراد کی ہلاکت کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔ مریم نواز نے این اے 75 سیالکوٹ میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ری پولنگ سے کم پر نہیں مانیں گے۔ جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مریم نواز بولیں کہ اب مخالفین اُن کا دوسرا روپ دیکھیں گے، مخالفین کو پتلی گلی سے نکلنے نہیں دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 917422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش