QR CodeQR Code

عمران خان لاپتہ افراد کے لواحقین کی نمائندہ کمیٹی سے مارچ میں ملاقات کرینگے، شیریں مزاری

20 Feb 2021 21:28

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد کے ایکسپریس چوک میں احتجاج کرنیوالے لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے انہیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک ہفتہ سے زائد عرصے سے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کی ایک تین رکنی نمائندہ کمیٹی سے مارچ میں ملاقات کریں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد کے ایکسپریس چوک میں احتجاج کرنے والے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے حکومت کے اہلخانہ کو قانون سازی کے ذریعے لاپتہ کیے جانے کے اس عمل کے خاتمے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ عمل اب آگے بڑھ رہا ہے۔

اس کے ہمراہ ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی، جس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کی ہدایت پر مظاہرین سے ملاقات کی اور تین نکات پر مشتمل ان کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم شیریں مزاری کی جانب سے منعقدہ ایک ملاقات میں مارچ میں مظاہرین کی تین رکنی نمائندہ کمیٹی سے ملاقات کریں گے۔ مظاہرین لاپتہ افراد کی ایک فہرست حوالے کریں گے، تاکہ ان کی حیثیت کا پتہ چل سکے اور اجلاس سے قبل وزیراعظم کو آگاہ کیا جا سکے۔ مزاری نے مزید بتایا کہ جن خاندانوں سے ان کی ملاقات ہوئی تھی، انہوں نے درخواست کی کہ دھرنے میں موجود 13 خاندانوں کے لاپتہ افراد کو ترجیح دی جانی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 917424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917424/عمران-خان-لاپتہ-افراد-کے-لواحقین-کی-نمائندہ-کمیٹی-سے-مارچ-میں-ملاقات-کرینگے-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org